منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

مورخہ: 08 مئی 2012ء

منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے مورخہ 08 مئی 2012ء بروز منگل مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹریٹ کے دورہ کے دوران انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور نظامتوں کا وزٹ کیا۔

محمد جمیل چودھری نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے مشترکہ میٹنگ کی۔ انہوں نے ساؤتھ کوریا میں مشن کے فروغ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ محمد جمیل چودھری نے منہاج ایشیئن کونسل کی سابقہ ایک سال کی کارکردگی پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سواون ساؤتھ کوریا میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی خریداری کے بارے میں بتایا اور اس کی رجسٹریشن کے کاغذات ناظم اعلیٰ کو پیش کئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے راجہ جمیل اجمل ناظم امور خارجہ کو ساؤتھ کوریا سے 31 لائف ممبر رفقاء کے فارم بھی پیش کئے۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے محمد جمیل چودھری کی منہاج ایشیئن کونسل کے امیر کی حیثیت سے خدمات کو سراہا اور کہا کہ جب سے منہاج ایشیئن کونسل کا قیام عمل میں آیا ہے الحمدللہ ایشیائی ممالک میں مشن کے فروغ اور تنظیمی سیٹ اپ میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر سواون ساؤتھ کوریا کی خریداری میں بے مثال مالی خدمات اور مصطفوی مشن کی ترویج وترقی میں انتھک محنت کرنے پر سند امتیاز پیش کی۔ محمد جمیل چودھری نے مرکز کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں سند امتیاز کے اعزاز میں نوازے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں محمد جمیل چودھری نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ایشیائی ممالک میں درپیش تنظیمی امور کے حوالہ سے الگ ملاقات کی اور انہیں ان مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ اور جملہ سٹاف ممبران سے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔ محمد جمیل چودھری نے منہاج ایشیئن کونسل کی کامیابی میں نظامت امور خارجہ کے تعاون اور راہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top