منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے زیراہتمام مستحق بچوں میں مفت کتب کی تقسیم
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھڑی شریف آزادکشمیر کے زیراہتمام علاقے کے نادار اور مستحق بچوں میں مفت کتب تقسیم کی گئیں۔ یہ تقریب تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف کے تحصیلی دفتر میں انعقاد پذیر ہوئی۔ اس تقریب میں علاقہ کھڑی شریف کے 9 بچوں اور 2 بچیوں کو اپنے اپنے اداروں کے نصاب کی کتب دی گئیں۔ تقریب میں سابق جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آزاد کشمیر خالد محمود انجم، ناظم تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف زاہد محمود قاسم اور صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف محمد عرفان صابر نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ناظم تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف زاہد محمود قاسم نے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھڑی شریف کے تحت اہل علاقہ کے تعاون سے کھڑی شریف اور گرد و نواح میں فلاحی و رفاعی منصوبہ جات سے ان شاء اﷲ علاقہ کے مستحق لوگوں اور عوام الناس کی فلاح و بہود کو یقینی بنایا جائے گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھڑی شریف اُسی درد کو لے کر کام کر رہی ہے جس درد کے تحت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان و آزاد کشمیر نے اپنے نعرہ ’’ہمارا عزم ہمارا کام، تعلیم، صحت، فلاح عام‘‘ کے مطابق ملک کے طول و عرض میں تعلیم، صحت اور فلاح عام میں گراں قدر رفاعی خدمات سرانجام دی ہیں۔
تقریب میں اہل علاقہ، تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف، منہاج القران یوتھ لیگ کھڑی شریف، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف، MSM نیو جبر اور MSM چیچیاں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
رپورٹ: محمد عاصم خالد (سیکرٹری میڈیا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف)
تبصرہ