سابق ضلعی صدر PAT سیالکوٹ حاجی امین بٹ رضائے الہی سے انتقال کر گئے

مورخہ: 08 مئی 2012ء

9 مئی بروز بدھ ایک ایسا دن تھا جب تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ ایک ایسی ہستی سے محروم ہوگیا جو خود ایک تحریک تھا جس کا اوڑھنا بچھونا تحریک منہاج القرآن تھا۔ حاجی امین بٹ سابق ضلعی صدر PAT سیالکوٹ نے اپنی تحریکی زندگی کا آغاز تو کویت سے کیا مگر سالہا سال پہلے جب وہ سیالکوٹ شفٹ ہوئے تو اُنہوں نے اپنی زندگی تحریک کے لئے وقف کر دی۔ یوسی فتح گڑھ سے 2 بار کونسلر اور ایک بار نائب ناظم الیکٹ ہوئے۔ روزانہ صبح علاقے کے سماجی وسیاسی اور ہر مکتبہ فکر  کے افراد  کو اکٹھا  کر کے حلقہ درود کرتے، اور مختلف موضوعات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویڈیو خطابات سناتے تھے۔

اُن کی نماز جنازہ میں احمد نواز انجم امیر پنجاب TMQ، سردار بشیر خاں لودھی نائب امیر پنجاب TMQ، قاضی فیض الاسلام میڈیا کوارڈینیٹر TMQ اور شہر بھر کی سیاسی سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ دُعا ہے کہ اللہ اُنہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے (آمین)

رپورٹ : ملک امجد محمود چاند (سیکرٹری انفارمیشن PAT ضلع سیالکوٹ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top