منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

خلیق ِانسانی کا مقصد جہاں خدائے بزرگ و برتر کی بندگی ہے وہیں ایک دوسرے کے دُ کھ درد بانٹنا بھی انسان کا اولین فریضہ ہے اور دُکھی انسانیت کی مسیحائی کا یہ فریضہ سر انجام دینے کیلئے منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یونین کونسل حاجی پورہ نے بلال انٹرنیشنل ہسپتال کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 22 اپریل 2012 کو الفاروق نوری پبلک سکول غوث پورہ میں کیا جس میں مریضوں کو فری ادویات کے ساتھ ساتھ مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی۔

کیمپ حاجی سرفراز احمد چوہدری ضلعی صدر PAT سیالکوٹ کی زیر نگرانی ہوا اور کیمپ میں خصوصی دعوت پر محمد سلیم بٹ ضلعی امیر TMQ سیالکوٹ، ایس ایم یونس القادری ضلعی جنرل سیکرٹری PAT سیالکوٹ، طاہر خاں درانی رہنماء PAT، راشد محمود باجوہ صدر TMQ سیالکوٹ، ولایت حسین بٹ سماجی رہنما، کاشف عمر مصطفوی ضلعی صدر MYL سیالکوٹ، بلال علی ڈائر یکٹر YIB، حافظ عظیم ملک تحصیل صدر MYL سیالکوٹ، عثمان بٹ تحصیل جنرل سیکرٹری MYL سیالکوٹ نے تشریف لا کر TMQ اور MYL یوسی حاجی پورہ کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ضلعی صدر PAT حاجی سرفراز احمد چوہدری نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو کرپٹ اور مہنگے ترین نظام انتخاب کے خلاف اُٹھ کھڑا ہونا پڑے گا تب ہی پڑھی لکھی صالح قیادتیں اسمبلیوں میں پہنچ کر پا کستانی عوام کی تقدیر سنوار سکیں گی۔ گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد سلیم میڈیکل سپشلسٹ و سینئر ڈاکٹربلال انٹر نیشنل ہسپتال نے کہا کہ اس وقت لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے MWF صیح معنوں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسا لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے منہاج القرآن کا کام امریکہ لندن سمیت دنیا کہ بہت سے ممالک میں منظم دیکھا ہے ماشاء اللہ منہاج القرآن دنیا کی سب سے بڑی فلاحی و دینی جماعت ہے۔ کیمپ کے انعقاد میں TMQ ،MYL یوسی حاجی پورہ کے کارکنان غفار احمد، رانا عارف ، عارف مغل، حسن مصطفوی، داور علی، سہیل افضل، حسیب مصطفوی، سلمان مہر، فرقان، اجمل فرید، اکمل فرید، عاطف شاہ، آصف شاہ، دانش، رضوان نے بھر پور کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top