ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا محمد افضل نوشاہی کے والد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مورخہ: 12 مئی 2012ء

 ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسان منہاج محمد افضل نوشاہی کے والد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کینیڈا سے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور متقی و پرہیز گار شخص تھے، اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں معروف سماجی، سیاسی اور مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ رسم قُل آج (اتوار) 2 بجے گلی نمبر 21-A شاہ کمال لنک روڈ مغل پورہ لاہور بالمقابل پولیس سٹیشن ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top