تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے بانی رہنما الحاج محمد عنایت قادری قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

مورخہ: 13 مئی 2012ء

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے بانی رہنما اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دیرینہ ساتھی الحاج محمد عنایت قادری قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں (اناللہ و انا الیہ راجعون)۔ ان کی نماز جنازہ مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل مسکین فیض الرحمن درانی نے پڑھائی۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، راجہ جمیل اجمل، حاجی الیاس قادری، منظور حسین، راجہ زاہد محمود، توقیر الحسن گیلانی، حاجی رشید قادری، سید ہدایت رسول قادری، انجینئر محمد رفیق نجم، میاں عبدالقادر، میاں کاشف محمود، علامہ عارف صدیقی، اللہ رکھا نعیم، حاجی محمد اشرف قادری کے علاوہ سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرکزی قائدین نے کہا کہ مرحوم نیک، صالح، عاشق رسول تھے۔ تحریک القرآن کا اثاثہ تھے اور انہوں نے پوری زندگی منہاج القرآن کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دین مبین کے لئے ان کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین و کارکنان تحریک منہاج القرآن کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

14 مئی بروز پیر شام 4 بجے ختم کل شریف منہاج القرآن گلفشاں کالونی جھنگ روڈ میں ادا کئے جائیں گے جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کینیڈا سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top