مرکزی قائدین کے اعزاز میں پرتپاک عشائیہ - منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا

جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 31 جولائی کو بارسلونا پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تنظیم کی طرف سے مرکزی و یورپی قائدین کے اعزاز میں بارسلونا کے مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اراکین، منہاج یوتھ لیگ سپین، ممبران مجلس شوریٰ، مقامی مذہبی و سیاسی تنظیمات کے نمائندگان اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بارسلونا میں پاکستانی قونصلر جنرل ایاز حسین سید نے بھی خصوصی شرکت کی۔ یاد رہے کہ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور نائب صدر محمد نعیم چوہدری بھی اس دورہ میں مرکزی قائدین کے ہمراہ تشریف لائے۔

مقامی تنظیمات و صحافی برادری میں سے فیض اللہ ساہی (صدر پاکستان فیڈریشن)، علامہ مظفر حسین نقوی، (امام القائم اسلامک سنٹر، اہل تشیع )، سید تبسم حسین شاہ (دعوت اسلامی بارسلونا)، راجا شفیق (ریڈیو پاکسلونا)، خالد شہباز چوہان (صدر پاک کتالان ایسوس ایشن)، راجا شعیب ستی، جاوید مغل (ہم وطن)، شاہد احمد شاہد (جذبہ انٹرنیشنل)، حافظ عبد الرزاق صادق (ڈیلی میزبان)، شاہین ملک (سہارا انٹرنیشنل)، شفقت علی رضا (نوائے جنگ)، شوکت اسلام چوہان (میرا وطن) اور ملک حبیب اعوان سمیت دیگر شامل ہیں۔

ریسٹورنٹ پہنچنے پر امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے مرکزی قائدین کا استقبال کیا۔ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے عشائیہ سے قبل انسان کی تخلیق کا مقصد اور انسان کے اندر روح و نفس کے کردارد پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت عرب لیگ کی یونیورسٹی اور جامعہ الازہر کے ایک مشترکہ پروگرام کے تحت میثاقِ مدینہ پر PHD کر رہے ہیں۔ انہوں نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی موجودہ صدی میں دین اسلام کے لیے کیے گئے تجدیدی کام پر بھی گفتگو فرمائی۔

Click form more pictures

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top