جہانیاں میں 62 واں درس عرفان القرآن

مورخہ: 13 مئی 2012ء

تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے زیراہتمام 62 واں درس عرفان القرآن مورخہ 13 مئی 2012ء کو سبزہ زار ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد احسان شریف تھے جبکہ خصوصی شرکت علامہ فیاض بشیر نائب ناظم دعوت نے کی۔ اس موقع پر صدر تحریک حافظ احمد دین، نائب صدر ڈاکٹر ایوب، ناظم میڈیا عبدالرحمن شان، ناظم مرزا عبدالکریم، ناظم مالیات خالد ندیم، شہباز فریدی، زاہد واہلہ، صہیب واہلہ، اتفاق فریدی، نعمان فریدی، جاوید اقبال ودیگر بھی موجود تھے جبکہ علاقہ بھر سے بھی کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کےبعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ فیاض احمد بشیر نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان کو قرآن حدیث کی روشنی میں بیان کیا۔

درس قرآن میں محمد احسان شریف نے بذریعہ قرعہ اندازی 6 عدد عرفان القرآن، شیخ الاسلام کی کتابیں اور خطابات کی سی ڈیز کے انعامات تقسیم کیے گئے۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top