تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے ناظم نشرواشاعت عبدالرحمن شان کے والد محترم بقاضائے الٰہی انتقال کرگئے

مورخہ: 14 مئی 2012ء

تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے ناظم نشرواشاعت عبدالرحمن شان کے والد محترم بقاضائے الٰہی انتقال کرگئے ہیں (ان للہ وان الیہ راجعون)۔ مرحوم کا نماز جنازہ مولانا محمد اشرف چشتی گولڑوی نے پڑھایا جس میں تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے عہدیداران اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے قائدین نے کہا کہ ہم شیخ عبدالرحمن شان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top