تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام ہفتہ وار درس قرآن وحدیث

مورخہ: 13 مئی 2012ء

گوجرخان (عبدالستار نیازی) تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام ہفتہ وار درس قرآن وحدیث کا انعقاد گزشتہ روز علی پلازہ جی ٹی روڈ گوجرخان میں کیا گیا جس میں بذریعہ پروجیکٹر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب عوام الناس کو دکھایا و سنایا گیا۔ خطاب کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو دنیا کی رنگینیوں سے نکال کر عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چراغ سے روشناس کرانا ہے، تحریک منہاج القرآن کا یہ پیغام لے کر میں کوچہ کوچہ اور گلی گلی گھوم رہاہوں۔ پروگرام کے اختتام پر خصوصی طور پر سیاچن کے فوجیوں، بھوجا ایئر لائن کے شہداء اور خصوصا الحاج محمد افضل نوشاہی کے والد محترم کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی گئی۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا TMQگوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top