منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام ماہانہ محفل گوشہ درود

مورخہ: 04 مئی 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 04 مئی 2012ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی۔ اس کے بعد منہاج نعت کونسل نے اپنے مخصوص انداز میں انتہائی محبت کے ساتھ محفل نعت کا آغاز کیا جو تقریباً نصف گھنٹہ تک جاری رہی۔ اس کے بعد تمام احباب نے درود پاک کی تسبیحات مکمل کیں۔ محفل میں خصوصی خطاب علامہ حافظ قاری طاہر عباس نے قرآن و احادیث کی روشنی میں درود و سلام کی فضیلت واہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد تمام احباب نے باجماعت نماز عشاء ادا کی اور درود وسلام کے بعد محفل کا اختتام خصوصی دعا سے ہوا۔ محفل کے آخر میں جملہ شرکاء محفل کو لنگر پیش کیاگیا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top