تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 20 مئی کو ہو گا

مورخہ: 18 مئی 2012ء

ملک بھر سے 1500 سے زائد عہدیداران شرکت کریں گے

تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس مورخہ 20 مئی بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ ملک بھر سے 1500 سے زائد عہدیداران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن کے مختلف فورمز کے عہدیداران سے مشاورت کے بعد اہم اعلانات کئے جائیں گے۔ شوریٰ کے اجلاس سے قبل (ہفتہ) کو مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں مرکزی امیر تحریک فیض الرحمن درانی اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ہاؤس کو تنظیمی امور کے حوالے سے اہم بریفنگ دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top