محترمہ غزالہ حسن قادری کا ڈنمارک میں تربیتی نشست سے خطاب

مورخہ: 03 مئی 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کوپن ہیگن نورتھ ویسٹ میں مورخہ 03 مئی 2012ء کو منہاج ویمن لیگ کے لئے ایک خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل؛ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خصوصی گفتگو کی۔

محترمہ غزالہ حسن قادری نے تمام شرکاء کو دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کی خصوصی تاکید کی اور کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی بنیادیں اب بہت مضبوط ہو چکی ہیں۔ اب ہم نے مشن کو لوگوں تک پہنچانے اور مشن سے وابستہ کرنے پر توجہ دینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تب تک ممکن نہیں جب تک منہاج القرآن کی ہر ممبر کی صحیح طریقے سے تربیت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہماری سسٹرز مشن کے پیغام کو آگے لے کر چلیں اور اپنی دعوتی خدمات سرانجام دیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بچوں کی تربیت اور پرورش کے حوالہ سے نہایت خوبصورت اور جامع گفتگو کی۔

رپورٹ: شبانہ احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top