محترمہ غزالہ حسن قادری کا مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل آما سنٹر کا دورہ

مورخہ: 03 مئی 2012ء

محترمہ غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے مورخہ 03 مئی 2012 ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر آما، کوپن ہیگن (ڈنمارک) کا دورہ کیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر نجمہ مرتضیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غزالہ حسن قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر محترمہ غزالہ حسن قادری نے استقبال کے لئے آنے والی بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اور ان کی فکر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ نے محترمہ غزالہ حسن قادری کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ آما سنٹر نجمہ مرتضیٰ، نائب صدر ناہید طارق، جنرل سیکرٹری کوثر نگینہ، جوائنٹ سیکرٹری نغمہ پروین، انفارمیشن سیکرٹری نگینہ سجاد، فنانس سیکرٹری شگفتہ ممتاز، منہاج سسٹر ز آما سنٹراور وابستگان کے علاوہ محترمہ نفیس فاطمہ اور محترمہ جمیلہ غفور (برطانیہ) نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ: شبانہ احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top