ویروبروپارکن (ڈنمارک) میں خواتین کی محترمہ غزالہ حسن قادری سے ملاقات

مورخہ: 04 مئی 2012ء

ڈنمارک میں سب سے پہلے منہاج القرآن کا آغاز ویروبروپارکن سے ہوا، یہاں آج بھی منہاج القرآن سے وابستہ فیملیز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ مورخہ 04 مئی 2012ء کو ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل محترمہ غزالہ حسن قادری نے ویربروپارکن کا دورہ کیا اور منہاج القرآن سے وابستہ خواتین سے ملاقات کی، انہوں نے منہاج القرآن سے وابستہ کارکنان کی خدمات کو سراہا۔

محترمہ غزالہ حسن قادری نے نوجوان نسل کی تربیت کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنے گھریلو ماحول کو اسلام کے مطابق بنانے اور بچوں کو دین اسلام سے آشنا کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حلقہ درود قائم کرنے کی ترغیب دی جس کو موجود خواتین نے سراہا اور اس کا اپنے اپنے گھروں میں باقاعدہ آغاز کرنے کا اعادہ کیا۔

رپورٹ: شبانہ احمد

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top