اسلام یتیموں، مسکینوں اور غرباء کی بلا امتیاز کفالت کادرس دیتا ہے : علامہ چودھری رازق حسین

مورخہ: 11 مئی 2012ء

اسلام یتیموں، بے سہارا، مسکینوں اور غرباء کی بلا امتیاز کفالت کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے مورخہ 11 مئی 2012ء جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جمعہ کی نشست کا باقاعدہ آغاز قاری نورالامین کی تلاوت سے ہوا جبکہ اشتیاق احمد اور مصر حیات نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نماز جمعہ کے اجتماع میں سرپرست ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس حاجی خلیل، ناظم مالیات شوکت حسین اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس کی ایگزیکٹو نے خصوصی شرکت کی۔

علامہ چودھری رازق حسین نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اللہ رب العزت کی راہ میں خرچ کرنے کے حوالہ سے مفصل گفتگو کی۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم منصوبہ آغوش کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ 500 یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے لئے ادارہ آغوش کی بلڈنگ مکمل ہو گئی ہے اور اس ادارہ میں جن بچوں کی سلیکشن ہوگی ان کا سارا خرچہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ ہوگا، اور جو بچہ جس صلاحیت کا حامل ہوگا اس کو وہی تعلیم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نئے پراجیکٹ بیت الزھرہ کی تفصیلات سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا۔

رپورٹ: علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top