تحریک منہاج القران جہانیاں کا ماہانہ اجلاس

مورخہ: 13 مئی 2012ء

تحریک منہاج القران جہانیاں کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت نائب صدر ڈاکٹر محمد ایوب منعقد ہوا جس میں قمر عباس نائب ناظم تحریک منہاج القران پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف حافظ نجف فریدی نے حاصل کیا، بعدازاں محمد زاہد واہلہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتیہ اشعار کے پھول نچھاور کئے۔

اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئند ماہ کیے جانے والے اقدامات کی پلاننگ کی گئی۔ اس موقع پر قمر عباس نے جہانیاں میں تحریک کو کامیاب کرنے کے لئے بہتر حکمت عملی اختیا کرنے پر زور دیا اور تحصیل جہانیاں میں تمام یونین کونسلز میں تحریک منہا ج القران کی باڈیز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر حضور شیخ الاسلام کی پاکستان آمد پر بھرپور استقبال کی پلاننگ بھی کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر عبدالرحمن شان ناظم میڈیا تحریک منہاج القران جہانیاں کے والد شیخ نور الٰہی اور سرگرم کارکن نصراللہ سیالوی کے والد خوشی محمد جو کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران انتقال کر گئے تھے کے لئے دعاء مغفرت اور تحریک کے صدر حافظ احمد دین کی صحت یابی کی دعا بھی کی گئی۔

رپورٹ: عبدالرحمن شان ناظم میڈیا تحصیل جہانیاں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top