تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام فاتحہ خوانی کی تقریب

مورخہ: 20 مئی 2012ء

گوجرخان (عبدالستار نیازی) تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام ہفتہ وار درس قرآن و حدیث کا انعقاد گزشتہ روز علی پلازہ نزد عسکری بینک جی ٹی روڈ گوجرخان کیا گیا، جس میں حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگراس میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر حاضرین کو سنایا و دکھایا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر حاجی منیر حسین رہنما تحریک منہاج القرآن مانکیالہ مسلم کے بھائی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top