محمد نعیم چو ہدری (صدر) MWF فرانس سے منہاج القرآن تنظیمات اور اہل علاقہ کا اظہار تعزیت

مورخہ: 21 مئی 2012ء

گزشتہ دنوں محمد نعیم چوہدری (صدر) MWF فرانس کے چچا جان چوہدری محمد عبدالقدیر انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ منہاج القرآن کی مختلف تنظیمات کے صدور، ناظمین اور اہل علاقہ کے لوگوں نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم پر تشریف لاکر محمد نعیم چوہدری سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی۔ تعزیتی فورم میں صاحبزادہ راشد مسعود کلیامی، چوہدری محمد ریاست، راجہ ارشد، محمد شفیق (ناظم)، عبدالستار نیازی، راجہ محمد آمین اور سٹاف منہاج القرآن اسلامک سنٹر شامل ہیں۔ پروفیسر محمد طاہر علوی (ڈائریکٹر اسلا مک سنٹر) نے آنے والے مختلف وفود کو اظہار تعزیت کے بعد اسلامک سنٹر کا وزٹ کر وایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top