منہاج یورپین کونسل کا اجلاس 2008 ء

مورخہ: 11 اگست 2008ء
منہاج یورپین کونسل کا خصوصی اجلاس مورخہ 11 اگست 2008ء بروز پیر اوسلو ناروے میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ حاجی گلزار احمد (سرپرست منہاج یورپین کونسل)، علامہ حسن میر قادری (امیر یورپین کونسل)، سید ارشد شاہ (صدر یورپین کونسل)، علامہ اقبال اعظم (سیکریٹری جنرل یورپین کونسل)، چوہدری محمد سرور (نائب صدر یورپین کونسل)، حاجی محمد افضل انصاری (نائب صدر منہاج یورپین کونسل)، محمد نعیم چوہدری (نائب صدر یورپین کونسل)، شکیل احمد (ناظم نشرو اشاعت منہاج یورپین کونسل)، نوید احمد اندلسی (نائب ناظم نشرو اشاعت منہاج یورپین کونسل)، نجم الثاقب طیب (ممبر ڈی ایف اے کمیٹی)۔مقصود اکرام (ناظم نشرو اشاعت منہاج القرآن جرمنی)، رانا محمد اشرف (صدر منہاج القرآن فرانس)، شبیر احمد اعوان (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن فرانس)، چوہدری ظفر اقبال (صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس)، محمد شفیق اعوان (ممبرمجلس عاملہ منہاج القرآن یونان)، سرفراز احمد (صدر منہاج القرآن شمالی اٹلی)، حاجی ارشد جاوید (نائب صدر منہاج القرآن شمالی اٹلی)، محمد نواز کیانی (سرپرست منہاج القرآن سپین)، علامہ عبد الرشید شریفی (امیر تحریک منہاج القرآن سپین بارسلونا)، حاجی اعجاز احمد (نائب صدر منہاج القرآن جنوبی اٹلی)، محمد رمضان قادری (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن یونان)، محمد علی بھاگٹ (صدر مجلس شوریٰ منہاج القرآن شمالی اٹلی)، محمد بلال اپل (سیکریٹر ی جنرل منہاج القرآن ڈنمارک) اور سید محمود شاہ (صدر منہاج القرآن ڈنمارک) نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت سیکریٹری جنرل یورپین کونسل علامہ اقبال اعظم نے کیا جبکہ حاجی اعجاز احمد نے نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے صدر نے مصالحتی کونسل کی اب تک کی کارکردگی اور نارویجن حکومت کی طرف سے کونسل کے کام کی تعریف پر خصوصی بریفنگ دی۔ منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی اور منہاج القرآن جرمنی کے ناظم نشرواشاعت مقصود اکرام کو نئی ذمہ داریوں کے ساتھ یورپین کونسل میں شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کو بادالونا میں نیا مرکز خریدنے پر اور منہاج القرآن یونان کو نیا مرکز تعمیر کرنے پر خصوصی مبارک باد دی گئی۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، فروغ امن و سلامتی، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن نے اندرون ملک اور بیرون ملک اسلام کے بہترین رول ماڈل کو پیش کیا ہے اور تعلیمی میدان میں جدید تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نئی نسل کو اس کی طرف راغب کیا ہے۔

ناظم اعلیٰ نے تنظیمات کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور تلقین کی تنظیمات اپنے رفقاء کو مرکز کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنے کے لئے بھرپور کام کریں۔

اجلاس کے آخر میں منہاج یورپین کونسل کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سال کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اجلاس تقریباً 8گھنٹے جاری رہا۔ خصوصی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top