منہاج القرآن ویمن لیگ (نارنگ منڈی) کے زیراہتمام محفل میلاد

مورخہ: 18 مارچ 2012ء

منہاج القرآن ویمن لیگ نارنگ منڈی کے زیراہتمام مورخہ 18 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں دور و نزدیک سے تقریباً 600 خواتین نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مرکز سے ناظمہ MSM محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کے حال کو پھولوں کے گلدستوں اور بڑے بڑے بینرز سے انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج نعت کونسل MCW نے خوبصورت انداز میں تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں مداح سرائی کی۔ نقابت کے فرائض محترمہ مہوش نے سرانجام دیے۔ محترمہ شاکرہ چوہدری نے ’’آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں‘‘ کہ موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنا تعلق پختہ کریں اور دین اسلام کی اشاعت میں عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

آخر میں ویمن لیگ نارنگ منڈی نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا جبکہ حاضرین نے اس عالیشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقاد پر جملہ انتظامیہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی محافل منعقد ہونی چاہیں جن سے انسان کو روحانی وقلبی سکون ملتا ہے۔  پروگرام کے اختتام پر محترمہ شاکرہ چوہدری نے تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top