ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان کے ممبر بورڈ نامزد

مورخہ: 07 جون 2012ء

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کیا اور مبارکباد دی

حکومت پاکستان نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر مذاہب عالم کے مابین رواداری کے فروغ اور قیام امن کیلئے کی جانیوالی عملی کاوشوں کے اعتراف میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کو وفاقی وزارت بین المذاہب رواداری و قومی ہم آہنگی کی مشاورتی کونسل کا ممبر اور متروکہ وقف املاک (غیر مسلم اوقاف) حکومت پاکستان کا ممبر بورڈ نامزد کیا ہے۔ وفاقی وزارت نیشنل ہارمنی و قومی ہم آہنگی اور بین المذاہب کی وفاقی وزارت نے باقاعدہ نوٹیفکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے ان کی ممبر بورڈ متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کیا اور مبارکباد دی۔



رپورٹ۔قاضی فیض الاسلام

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top