منہاج القرآن انٹرنیشنل ریجوایملیامودنہ (اٹلی) کے وفد کا دورہ گردوارہ

مورخہ: 07 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ریجوایملیا مودنہ کے وفد نے مورخہ 08 جون 2012ء کو نووالارا میں سکھو ں کی عبادت گاہ کا دورہ کیا جہاں موجود فیملیز سے خریت دریافت کی۔

اٹلی میں آنے والے حالیہ زلزلوں میں بے گھر ہونے والے افراد نے مختلف جگہوں پر پناہ لی ہے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر ہر جگہ کا دور ہ کر کے وہاں موجود پاکستانی فیملیز سے خیریت دریافت کرتی ہے اور ہر ممکن کوشش کرکے ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرتی ہے۔ سکھوں کی عبادت گاہ کا دورہ کرنے والے وفد میں صدر منہاج القرآن حاجی اعجاز احمد، نائب صدر جاوید اختر رانجھا، نائب صدر اکمل شہزاد چیمہ، ناظم ویلفیئرمحمد افضال سیال، ناظم نشرواشاعت وقاص ارشد بٹ، ناظم ریجوایملیا مودنہ مختار احمد قادری، ناظم دعوت وتربیت شعبان حبیب الرحمان شامل تھے۔ وفد نے سکھوں کی عبادت گاہ میں موجود پاکستانی فیملیز سے ملاقات کی اور انہیں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس دوران وفد نے سکھوں کی ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں منہاج خیمہ بستی کے وزٹ کی دعوت دی۔

رپورٹ: شعبان ڈار

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top