پی اے ٹو پرنسپل منہاج گرائمر سکول محمد منشاء مغل کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

مورخہ: 10 جون 2012ء

محمد منشاء مغل (پی اے ٹو پرنسپل منہاج گرائمر سکول) کی والدہ محترمہ مورخہ 4 جون 2102ء کو چیچہ وطنی میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے محمد منشاء مغل سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

دریں اثناء صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام جی ایم ملک، ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے دائریکٹر عبدالستار منہاجین، مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ قائدین اور سٹاف ممبران نے اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

رابطہ: 03334264503 - 03314531157

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top