بیداری شعور ورکرز کنونشن 2012 (میانوالی)

مورخہ: 01 جون 2012ء

تحریک منہاج القرآن ضلع میانوالی کے زیراہتمام مورخہ یکم جون 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو عظیم الشان بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کمال انگلش گرائمر سکول میانوالی میں کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر محمد انور مہروی امیر تحریک منہاج القرآن ضلع میانوالی نے کی۔ ورکرز کنونشن میں شیخ زاہد فیاض سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے خصوصی شرکت کی جبکہ احمد نواز انجم امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں سردار عمر دراز نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب اور حاجی خورشید انور خان سابق تحصیل ناظم میانوالی تھے۔

ورکرز کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری سعید اللہ خان صدر مدرس منہاج القرآن اسلامک سنٹر میانوالی نے کیا جس کے بعد منہاج نعت کونسل میانوالی نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، جبکہ نقابت کے فرائض طاہر ہاشمی اور عاقل خان نے سرانجام دیئے۔

ورکرز کنونشن کا آغاز حافظ امتیاز احمد ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن تحصیل میانوالی نے خطبہ استقبالیہ سے کیا جس کے بعد شیخ زاہد فیاض سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اور احمد نواز انجم امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب نے بیداری شعور کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایگزیکٹو تحصیل میانوالی کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، ایک ہفتہ کے قلیل عرصہ میں ایگزیکٹو تحصیل میانوالی نے بھرپور محنت کر 100 نئے رفقا، 500 نئے وابستگان اور 100 حلقات درود قائم کیے۔

پروگرام کا اختتام ڈاکٹر محمد انور مہروی امیر تحریک منہاج القرآن ضلع میانوالی کی دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top