تحریک منہاج القرآن (لودہراں) کے زیراہتمام حماد اکیڈمی میں محفل حلقہ درود

مورخہ: 10 جون 2012ء

آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درودوسلام پڑھنے سے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گہرا تعلق قائم ہوتا ہے اور تحریک منہاج القرآن اسی تعلق کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ اس تعلق کو مضبوط کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام حماد اکیڈمی میں شاندار حلقہ درود قائم ہوا۔ حلقہ درود کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں خوب درود و سلام پڑھا گیا۔ حلقہ درود کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا درور و سلام کی فضیلت پر خصوصی خطاب دکھایا گیا۔

حلقہ درود میں ملک محمد اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں اور محمود احمد بھٹی ناظم یونین کونسل نمبر 7 کے علاوہ حماد اکیڈمی کے معزز اساتذہ میں محمد انتظار، عبدالرؤف احمد اور محمد ارشاد احمد نے خصوصی شرکت کی، حلقہ درود میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ حلقہ درود کو کامیاب بنانے کے لئے محمد عدنان مقبول، راؤ محمد عاشر، محمد حسنین، محمد عمر فاروق، محمد شہزاد، محمد ندیم ظہور، محمد وحید، مرزا محمد اسلم اور مصطفوی سیکشن کے طلبہ نے خدمات سرانجام دیں۔ آخر میں ملک کی امن و سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمر خضر کے لئے خصوصی دعا ہوئی۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top