منہاج خیمہ بستی (کارپی، اٹلی) کے کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 10 جون 2012ء

اٹلی کے شہر کارپی میں منہاج خیمہ بستی کے کارکنوں کے اعزاز میں منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ کی ایگزیکٹو کونسل نے مورخہ 10 جون 2012ء کو عشائیہ دیا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ریجوایملیامودنہ اٹلی کے ناظم محمد افضال سیال نے منہاج خیمہ بستی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریجوایملیا مودنہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یورپین سطح پر یہ پہلی خیمہ بستی ہے اس سے پہلے یورپ کے کسی بھی ملک میں خیمہ بستی نہیں لگائی گئی۔ ناظم دعوت وتربیت شعبان حبیب الرحمن نے تمام کمیٹی کے ارکان کا فردا فردا تعارف کرایا اور ان کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہ کیا۔

عشائیہ کی تقریب میں منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ اٹلی کے صدر حاجی اعجاز احمد، ناظم مختار احمد قادری، ناظم ویلفیئر محمد افضال سیال، صدر مصالحتی کونسل سید محمد اقبال شاہ، ناظم نشرواشاعت وقاص ارشد بٹ، جاوید اختر رانجھا، اکمل شہزاد چیمہ، سید غلام مصطفی مشہدی، محمد اشرف بٹ، شعبان حبیب الرحمان ڈار، ناظم منہاج االقرآن اٹلی ظہیر انجم اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی جاوید ارشد بھی موجود تھے۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کی اولین ترجیح مخلوق خدا کی خدمت ہے۔ بے سہارا اور دکھی انسانوں کو ہر تکلیف سے نکالنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرنا دراصل عبادت ہے اور یہی راستہ خدا اور رسول کی جانب لے جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری انسانیت اللہ کا کنبہ ہے جو اللہ کے کنبے کے ساتھ بھلائی کرتا ہے خدا اس کے ساتھ بھلائی کرتا ہے۔

رپورٹ: شعبان ڈار

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top