کرپٹ انتخابی نظام کو بدلے بغیر تبدیلی کا نعرہ محض دیوانے کا خواب ہو گا۔ احمد نواز انجم

مورخہ: 26 مئی 2012ء

پاکستان کی تباہی کی ذمہ داری عوام پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے اپنی حالت سنوارنے کی کبھی شعوری جدوجہد میں حصہ نہیں لیا۔
تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں کارکنان اپنے لہو سے امن وترقی کی شمعیں روشن کریں گے "سفر انقلاب سیمینار" سے امیر پنجاب کا خطاب

امیر تحریک منہاج القرآن صوبہ پنجاب احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کو بدلے بغیر مثبت تبدیلی کا نعرہ محض دیوانے کا خواب ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیداری شعور مہم کے تحت منعقد ہونے والے سفر انقلاب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ چند خاندانوں نے کروڑوں عوام کی آنکھوں سے روشنی چھین کر انہیں اندھیروں میں غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کی ذمہ داری سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ عوام کے مخصوص طبقہ پر بھی عائد ہوتی ہے۔ جنہوں نے اپنی حالت سنوارنے کی کبھی شعوری جدوجہد میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے واضح کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں کارکنان اپنے لہو سے امن وترقی کی شمعیں روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے کردار وعمل سے نفرت اور جہالت کے خلاف علم بغاوت بلند کریں۔ دیگر قائدین میں سید محمود الحسن شاہ، عمران علی ایڈووکیٹ، سرفراز حسین نیازی، راشد میر، اسماعیل انعام، حاجی احسان اللہ، حاجی ملک ارشد اور حاجی اصغر مہر نے کہا کہ نومبر میں شیخ الاسلام کی وطن واپسی پر پاکستان میں حقیقی اور امن کی خواہش رکھنے والی لاکھوں عوام ایک نیا منظرنامہ پیش کرینگے۔ جس میں پاکستانی قوم امن، محبت، اتحاد اور معاشی ترقی کے میدان میں اقوام عالم میں رہنما ثابت ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top