لوڈ شیڈنگ کا عفریت عوام سے روزگار، دن کا چین اور رات کی نیند چھین چکا ہے۔ شیخ زاہد فیاض

مورخہ: 19 جون 2012ء

حکومت کی چار سالہ کارکردگی غریبوں کیلئے مسائل کا گراف بڑھانے سے عبارت ہے
حکمران اس وقت سے ڈریں جب پاکستان کے ہر شہر کا چوک تحریر سکوائر میں تبدیل ہو جائے گا

تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ ہوشرباء مہنگائی کے باعث دو وقت کے کھانے سے محروم عوام سے لوڈ شیڈنگ کا عفریت اب روزگار، دن کا چین اور رات کی نیند بھی چھین چکا ہے احتجاج عوام کا حق ہے مگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور توڑ پھوڑ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ موجودہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی غریبوں کیلئے مسائل کا گراف بڑھانے سے عبارت ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی موجودہ صورتحال سے عوام کی آنکھیں ابل پڑی ہیں اور لوگ بے حال ہو کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ موجودہ انتخابی نظام نے ایسی پارلیمنٹ تشکیل دی ہے جسکی غالب اکثریت کے سینے میں دل کی بجائے پتھر ہیں۔ انسانی مجبوریوں کو دیکھ کر بھی ان کی آنکھیں سفاکی کا عجیب منظر پیش کرتی ہیں۔ حکمران اُس وقت سے ڈریں جب پاکستان کے ہر شہر کا چوک تحریر سکوائر میں تبدیل ہو جائے گا اور انہیں چھپنے کیلئے صحراؤں میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top