لال سوہانرہ (بہاولپور) میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز

مورخہ: 28 مئی 2012ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 28 مئی 2012ء کو لال سوہانرہ بہاول پور میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاس منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ سید طیب حسین شاہ شیزاری معلم آئیں دین سیکھیں کورس، مفتی محمد حامد سعیدی صدر تحریک منہاج القرآن، محمد یوسف آرگنائزر درس عرفان القرآن لعل سوہانراہ، مفتی محمد عاصم سعیدی کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ پروگرام میں مفتی محمد حامد سعیدی نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کورس اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ تمام احباب خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں جو اس مادیت پرستی کے دور میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دین کو سیکھنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

علامہ محمد شریف کمالوی نے آئیں دین سیکھیں کورس کا مکمل تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن اسلام کی شمع کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کے لیے پورے ملک میں کورس کا اجراء کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی دینی تعلیمات حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے لہذا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو چاہیے کہ اس کورس میں شامل ہوں تاکہ دینی فریضہ کو احسن انداز میں حاصل کیا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر ارض پاکستان میں امن و آشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: عظمت فریدجوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top