بیداری شعور ورکرز کنونشن (پاکپتن شریف) - 2012

مورخہ: 20 جون 2012ء

مورخہ 20 جون بروز بدھ تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کا بیداری شعور ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت احمد نواز انجم امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کی۔ کنونشن میں چوہدری ریاست علی نائب ناظم تحریک پنجاب، رفیق صدیقی مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ، رانا منظور علی، شیخ اشرف حیدری، ثناء اللہ سکھیرا، رانا غلام مصطفی، راحیل بابر، ڈاکٹر رفیق یاسر، رانا شکیل و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

کنونشن کا آغاز تلاوت ونعت شریف کے ساتھ ہوا۔ جب مرکزی قائدین کنونشن میں شرکت کے لئے ہال میں داخل ہوئے تو کارکنوں کا جوش دیدنی تھا۔ کارکنوں نے بھرپور نعرے لگا کر اپنے قائدین کا شاندار استقبال کیا۔ شرکاء نے اپنے ہاتھ میں تحریک اور پاکستان کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی بہنوں نے کرپٹ نظام نامنظور نامنظور، چند خاندانوں کا راج نامنظور نامنظور اور کرپشن نامنظور نامنظور کے کتبے اٹھائے ہوئے تھے۔

احمد نواز انجم امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے تمام فورمز یوتھ لیگ، MSM، ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک کے تمام عہدیدران اور کارکنوں کو عظیم الشان ورکرز کنونشن کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رائج کرپٹ فرسودہ نظام انتخاب ملک اور قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اگر اس نظام کے تحت ایک سو الیکشن بھی ہوجائیں تو کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ اگر ملک میں حقیقی تبدیلی لانی ہے تو پوری قوم کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 4 نومبر کو مینار پاکستان پر قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تحریک کے کارکن وہ شایان شان استقبال کریں گے جو پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی قائد کا نہ ہوا ہوگا۔ 4 نومبر پاکستان میں کرپٹ فرسودہ نظام کا خاتمہ چاہنے والے 20 لاکھ سے زائد افراد کا اجتماع یہ ثابت کردے گا کہ قوم اس نظام سے تنگ آچکی ہے اور اس کے خاتمے کے لئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اعتکاف اور زکوۃ مہم کے بارے میں بھی کارکنوں کو اہم بریفننگ دی۔

کنونشن میں رفیق صدیقی، چوہدری ریاست قادری، رانا منظور اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں تحریک کے تمام فورمز نے پاکپتن، نور پور اور عارف والہ کے سینکڑوں کارکنوں اور ذمہ دران نے شرکت کی۔ کنونشن کا اختتام دعائے خیر کے ساتھ ہوا۔ کنونشن کے اختتام پر مختلف یونین کونسلز کے دفاتر کا افتتاح امیر پنجاب نے کیا۔ مرکزی وفد نے مشہور صوفی بزرگ بابا فرید شکر گنج کے مزار پر حاضری دی اور شیخ الاسلام کی طرف سے چادر چڑھائی۔

رپورٹ : عتیق چوہدری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top