منہاج القرآن یوتھ لیگ (پاکپتن شریف) کے زیراہتمام بیداری شعور موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد

مورخہ: 20 جون 2012ء

مورخہ 20 جون کو منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکپتن شریف نے بیداری شعور موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کی قیادت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ چوہدری ریاست علی نائب ناظم پنجاب، یوتھ کے مرکزی سیکرٹری جنرل رفیق صدیقی اور امیر ضلع پاکپتن رانا منظور علی نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔

ریلی کا آغاز نور پور سے ہوا، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سینکڑوں نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں پر مختلف کتبہ لگائے ہوئے تھے جن پر نظام بدلا جائے گا سر عام بدلا جائے گا، جرات و بہادری طاہرالقادری طاہرالقادری اور کرپٹ نظام نامنظور نامنظور کے نعرے درج تھے۔ ملکہ ہانس میں رانا شکیل کی قیادت میں درجنوں نوجوانوں نے ریلی کا شاندار استقبال کیا اور گل پاشی کی۔ ریلی چانوٹ، چوک جمال اور نگینہ چوک سے ہوتے ہوئے دربار بابا فرید شکر گنج کے مزار پر اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top