منہاج یورپین کونسل کے وفد کی منہاج القرآن گارج لے گونس (فرانس) آمد

مورخہ: 18 مئی 2012ء

منہاج یورپین کونسل کے وفد نے مورخہ 18 مئی 2012ء کو منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس کا وزٹ کیا، وفد میں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، منہاج یورپین کونسل کے ناظم محمد بلال اپل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم شامل تھے جبکہ فرانس سے صوفی نیاز احمد، قاضی ہارون، حاجی اسلم، شبیر اعوان، حاجی حمید اللہ، حاجی یعقوب، چودھری ارشد، چودھری اعظم اور چودھری ظفر احمد بھی ان کے ساتھ تھے۔

ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس کے طرف سے علامہ چودھری راز ق حسین( ڈپٹی ڈائریکٹر فرانس)، حاجی خلیل احمد( سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس)، زاہد محمود چشتی (صدر)، صابر حسین (نائب صدر)، سہیل یعقوب (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس)، شوکت علی (ناظم مالیات) کے علاوہ منہاج القرآن گارج لے گونس کی ایگزیکٹو اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو نے منہاج یورپین کونسل اور فرانس کی مرکزی ایگزیکٹو کے ممبران کو خوش آمدید کہا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اگلے سال کی پلاننگ سے بھی آگاہ کیا اور گارج لے گونس میں جاری مختلف تحریکی پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ منہاج یورپین کونسل کے ذمہ داران نے اچھی کارکردگی پر ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس کی ایگزیکٹو اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو سمیت جملہ ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ چودھری رازق حسین نے خصوصی دعا کرائی اور معزز مہمانوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top