منہاج القرآن ویمن لیگ اور سسٹر لیگ (فرانس) کے زیراہتمام یوم صدیق اکبر (رض) عقیدت و احترام سے منایا گیا

مورخہ: 13 مئی 2012ء

منہاج القرآن ویمن لیگ و سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 13 مئی 2012ء کو لاکورونیو سنٹر میں یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ انتہائی ادب و احترم سے منایا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت صبرینہ طارق نے حاصل کی۔ حمد باری تعالیٰ کی سعادت منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر مسرت جہاں منشاء نے حاصل کی۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت ارسہ ملک، صبا ارشد، سدرہ اعظم، ستارہ مبین ملک، شاہین اکرم، فرخندہ الطاف، مائرہ غلام اور سمرین اینڈ سسٹرز نے حاصل کی۔ مسز سلطانہ بٹ نے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں منقبت پیش کی۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک سے ٹوٹے تعلق کو بحال کیا جائے اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب سے محبت او ان کا ادب واحترام اپنے لئے مقدم سمجھنا چاہیئے۔ انہوں نے سیرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض مسز سعدیہ عثمان اور نازیہ عدنان نے سرانجام دیئے۔ پروگرام کی اختتامی دعا علامہ حسن میر قادری نے کرائی جس کے بعد تمام خواتین کی تواضع غوثیہ لنگر سے کی گئی۔

رپورٹ: نازیہ عدنان

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top