حاجی ثناء اللہ (بانی رہنما تحریک منہاج القرآن فرانس) کے والد محترم قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
حاجی ثناء اللہ (بانی رہنما تحریک منہاج القرآن فرانس / چوک اعظم، لیہ - پاکستان) کے والد محترم قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں (اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيهِ رَاجِعُونَ). مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر چوک اعظم میں ادا کی گئی۔ جس میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم کی قل خوانی کا ختم 30 جون بروز ہفتہ صبح 9 بجے (وارڈ نمبر 3، مسلم ٹاؤن چوک اعظم، لیہ) ہو گا۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلیشنز جی ایم ملک، ناظم امورخارجہ راجہ جمیل اجمل اور دیگر مرکزی قائدین نے حاجی ثناء اللہ کے والد محترم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
رابطہ: محترم حاجی ثناء اللہ - 03445724432
تبصرہ