فوجیوں پر حملہ کرنے والوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گجرات میں فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں کی شہادت قومی نقصان ہے۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی دے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور فوجیوں پر حملہ کرنے والوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسے عناصر ہمارے معاشرے کے دامن پر لگے بدنما داغ ہیں جنہیں پوری قوم نے مل کر صاف کرنا ہے۔ انہوں نے کہا انتہا پسند ملک کو داخلی طور پر کمزور کر کے ملک دشمنوں کے عزائم پورا کرنا چاہتے ہیں۔ جس میں وہ ناکام و نامراد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی غالب ترین اکثریت جو امن پسند ہے اسے مٹھی بھر انتہا پسندوں کے خلاف متحرک ہونا ہو گا اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے انفرادی اور اجتماعی طو ر پر ہر شخص اور ادارے کو اپنا کردار پوری دیانتداری اور لگن سے ادا کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top