منہاج القرآن یوتھ لیگ (پنڈدادنخان) کی تنظیم نو

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام پنڈدادنخان میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم نو کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء اور ناظم تحریک منہاج القرآن (پنڈدادنخان) نے کی۔ تنظیم سازی کے دوران صدر محمد رمضان، نائب صدر محمد یسین، جنرل سیکٹری محمد اصغر سیالوی، سیکٹری انفارمیشن غلام دستگیر قمر، سیکٹری فنانس، سیکرٹری دعوت محمد عرفان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد وقاص رضا، سیکرٹری کوآرڈنیشن خوبید اسلم، سیکرٹری ممبر شپ محمد اسحاق اور سیکرٹری تربیت بلال گلزار کو منتخب کیا گیا۔ عہدیداران نے ماہ جولائی میں تحصیلی کیبنٹ میں اضافہ، 1 عدد یونین کونسل میں تنظیمی سیٹ اپ کو قائم کرنے، 10 نئے رفقاء،1 لائف ممبر اور 10 افراد کی اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top