منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام محفل شب بیداری

منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام مورخہ 5 جولائی 2012ء کو ضیاء مسجد نیو شاکیرل NA-49 اسلام آباد کی شب بیداری کا عظیم الشان پروگرام الخالد مسجد میں منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت جواد ارجمند نے کی جبکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ محفل میں نعت کے بعد اجتماعی طور پر ذکر و اذکار کی محفل سجائی گئی جس کے بعد نماز صلوٰۃ و تسبیح بھی ادا کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء محفل کے لیے سحری کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top