عوام موجودہ نظام کوبچانے والے لٹیروں اور نظام دونوں کو ٹھکرا دے۔ شیخ زاہد فیاض

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 4 نومبر پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ احمد نواز انجم
حقیقی تبدیلی دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام تبدیلی نظام ورکرز کنونشن سے قائدین کا خطاب

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ حقیقی تبدیلی دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔ موجودہ انتخابی نظام ملک اور عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے، تبدیلی لیڈر نہیں عوام لاتے ہیں، لہٰذا عوام کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ نظام کو بچانے والے لٹیروں اور نظام دونوں کو ٹھکرا دیں اس موجودہ نظام کی خرابیوں نے عشروں سے ملکی سیاست کو عوام کے لئے ناسور بنا رکھا ہے۔ پاکستان میں کرپشن، مہنگائی، لوڈشیڈنگ، ، بدامنی، دہشت گردی میں اضافے نے اس حقیقت کو قوم کے سامنے واضح کر دیا ہے کہ اب مسئلہ صرف چند چہروں کا نہیں جن کے بدلنے سے حالات بدل جائیں بلکہ حالات کو سدھارنے اور حقیقی تبدیلی کے لئے اس فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلفشاں کالونی سنٹر میں تبدیلی نظام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کنونشن سے صوبائی امیر احمد نواز انجم اور ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 4 نومبر کو پاکستان آمد پر 20 لاکھ خواتین و حضرات مینار پاکستان کے وسیع گراؤنڈ میں ان کا استقبال کریں گے اور یہ دن پاکستان میں نئی تاریخ رقم کرے گا جب ہر گلی، ہر محلے سے سینکڑوں نوجوان اپنے محبوب قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے نکلیں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان کی لٹی، پسی اور غریب عوام کا آخری سہارا ہے جو غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ نظام تبدیل کئے بغیر عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا۔

اس موقع پر اللہ رکھا نعیم، حاجی امین القادری، علامہ عزیز الحسن اعوان، میاں کاشف محمود، رانا نثار احمد شہزاد، رانا ندیم اختر، میاں عبدالقادر، رانا طاہر سلیم، علامہ غلام مرتضیٰ، حاجی محمد عباس، میاں امجد قادری، محمد شہزاد اور عرفان اسلم بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top