محفل شب برات (لودہراں)

لودہراں( ) عقیدہ توحید و رسالت کے لئے لازم ہے کہ صحابہ کرام کی سنت کو اپنایا جائے اپنے گناہوں اور کوتاہیوں کی معافی کی لئے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں توبہ کی جائے، عقیدے کی بنیاد ہے کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ سے جدا نہ سمجھا جائے، دیکھنے میں بیشک خدا اور مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو ذاتیں ہیں مگر ادب، تعظیم، اتباع، اور حکم میں ایک ہی ذات ہیں۔ سوائے حق عبادت کے حضور سرور کائنات کو اللہ تعالیٰ سے الگ سمجھنے کا عقیدہ کفر ہے، وسیلے کو عقیدہ توحید کے خلاف سمجھنا یہ قرآن کا انکار اور شریعت قرآنی سے جہالت ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام منعقد ہونے والی سالانہ شب برات کے موقع پر شب بیداری کے روحانی اجتماع سے بذریعہ ویڈیو خطاب (بذریعہ پروجیکٹر) میں کیا۔

تحریک منہاج القرآن کا یہ اجتماع مدرسہ محمدیہ فریدیہ نزد نالے والی مسجد میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پروگرام عشاء کی نماز سے شروع ہوکر فجر کی نماز تک جاری رہا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

اس موقع پر خطبہ استقبالیہ میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور یونین کونسلوں سے آنے والے تمام عہدیدارا ن و کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں شریک شرکاء کے لئے سحری کا انتظام کیا گیا۔

پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دیں گئیں جنہوں نے اپنی محنت اور لگن کے ساتھ اسے کامیاب بنایا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں راؤ اسحاق خان نائب سرپرست چودھری عبدالغفار، رانا محمد ظاہرالقادری، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، رانا اشرف علی خان، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان آرائیں، ملک فیض بخش آرائیں، ملک انور قادری، خواجہ رفیق احمد صدیقی، ملک اختر، ارشد علی مرزا، ، پروفیسر جہانزیب چوہدری، مرزا علی، قاری عبدالقیوم غوری، خواجہ محمد احمد قادری، سید نورالحسن شاہ ایڈوکیٹ، علامہ اسماعیل مہر آبادی منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے کارکنان نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top