منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان پیکج کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام Help Feed-2012 پراجیکٹ میں رمضان پیکج کی تقسیم کیلئے ایک پرُوقار تقریب کا اہتمام صفہ ہال ماڈل ٹاؤن لاہور میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے جبکہ ڈائریکٹر DFA راجہ جمیل اجمل، نائب ناظم اعلیٰ سید الطاف حسین شاہ، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، ڈائریکٹر اجتماعات جواد حامد، جاوید اقبال قادری، ملک فضل حسین، سہیل رضا و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر Help Feed Project شروع کیا ہے جسکا مقصد کم آمدنی واے طبقے کو ماہانہ راشن میں فیملیز کو سپورٹ کرنا ہے اُنہوں نے کہا کہ آج 200 فیملیز کو یہ ماہانہ راشن تقسیم کیا جا رہا ہے فی پیکج راشن پر 5000/- روپے کے اخراجات آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مخیر حضرات کسی فیملی کو سپورٹ کرنا چاہیں تو اس کار خیر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو سپورٹ کریں۔

تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی نے مستحق افراد میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top