منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائمقام صدر ظل حسن قادری عمرہ کی ادائیگی کے بعد بارسلونا پہنچ گئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائمقام صدر ظل حسن قادری مورخہ 19 جولائی 2012ء بروز جمعرات عمرہ کی ادائیگی کے بعد بارسلونا پہنچے تو بارسلونا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے ان کا شاندار استقبال کیا اور علامہ عبدالرشید شریفی نے انہیں مٹھائی پیش کی۔ اس موقع پر محمد نواز کیانی(سرپرست ) علامہ عبدالرشید شریفی(امیر تحریک) ، حاجی زاہد اختر(صدر اوسپتالیت)، نوید احمد اندلسی(جنرل سیکرٹری)، محمد ارشد(صدر مجلس شوریٰ)، بلال یوسف(صد رمنہاج القرآن یوتھ لیگ) اور خرم شبیر(جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ) سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔
محمد ظل حسن قادری گذشتہ تین ہفتوں سے اپنی فیملی کے ہمراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سنگت میں سعودی عرب تشریف لے گئے تھے جہاں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مختلف اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت بھی کی۔
رپورٹ: نوید احمد اندلسی
تبصرہ