تعلیمات زہرہ پر عمل کرنا ہی آج کی عورت کیلئے راہ نجات ہے : مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء

مسلم خواتین کو صبر و استقامت اور شرم و حیاء کا پیکر بننا ہے
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی خواتین کو بطولیت کی صفات میں ڈھل کر ان کے کردار کا مظہر بننا ہو گا، تبھی زوال عروج میں بدل سکے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویمن لیگ کی بنیاد رکھ کر امت مسلمہ کی خواتین کو یہ پیغام دیا تھا کہ سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرہ رضی اللہ عنہا کی شخصیت کو آئیڈیل بنائے بغیر آئندہ نسلوں کے مستقبل کو تابناک بنانا ممکن نہ ہو سکے گا۔ اس لئیے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے اسوہ کی خیرات کے بغیر ہم کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سالانہ سیدہ کائنات کانفرنس میں ''سیدہ کے نقوش سیرت اور دعوت فکر" کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزھراہ رضی اللہ عنہا کی شخصیت پوری انسانیت کیلئے انسانی کردار کی عظمت کا مینارہ نور ہے۔ مسلم خواتین کو صبر و استقامت اور شرم و حیاء کا پیکر بننا ہے، جدید اور قدیم علوم کے حصول کو پہلی ترجیح بنانا ہے۔ تعلیمات زھرہ رضی اللہ عنہا پر عمل کرنا ہی آج کی عورت کیلئے راہ نجات ہے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے شاکرہ چوہدری نے کہا کہ افسوس آج ہمارے بداعمال موجودہ حکمرانوں کی شکل میں ہم پر مسلط ہیں۔ اگر ہم اپنے اعمال کا ٹیڑھ درست کر لیں تو ہمارے حالات بدل سکتے ہیں۔ سیدہ کائنات کی تعلیمات کو اگلی نسلوں میں منتقل کرنے کیلئے ماؤں کو اولاد کی تربیت کیلئے رہنماء اصول بتول زہرہ کے قدموں کے نشانات سے تلاش کرنا ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساجدہ صادق نے کہا کہ سیدہ کائنات نے امام حسین اور امام حسن اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہم اجمعین کی ایسی تربیت فرمائی کہ انہوں نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔ آج حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ پر چلنے والی بہنوں اور بیٹیوں کی ضرورت ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر موقع پر سیدہ کائنات کو اپنے ساتھ رکھتے، تربیت کا یہ اصول آج ہمیں اپنی زندگیوں میں بھی نافذ کرنا ہو گا۔ اگلی نسلوں کو مقام زھرہ کے آداب سکھانا پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ ایسی کانفرنسز کا انعقاد اگلی نسلوں تک اہل بیت اطہار کے عظیم کردار کو پہچاننے کیلئے ضروری ہیں۔ اس کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ مبارکباد کی مستحق ہے۔ کانفرنس سے گلشن ارشاد اور سدرہ کرامت نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top