حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف میں ہزاروں مرد و خواتین شرکت کریں گے : جواد حامد

شہر اعتکاف سجانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں
منہاج القرآن کی سینکڑوں تنظیمات کے دفاتر میں اعتکاف رجسٹریشن کرانے والوں کا تانتا بندھ گیا

ملک بھر میں ہزاروں فرزندان توحید منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ پورے ملک میں منہاج القرآن کی سینکڑوں تنظیمات کے دفاتر میں اعتکاف رجسٹریشن کرانے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شہر اعتکاف 2012ء کیلئے بنائی گئی مرکزی کمیٹی کے سربراہ جواد حامد نے سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سربراہ اعتکاف شیخ زاہد فیاض، احمد نواز انجم، بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، سید فرحت حسین شاہ، راجہ جمیل اجمل اور دیگر کمیٹیوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ جواد حامد نے کہا کہ حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف میں ہزاروں مرد و خواتین الگ الگ جگہوں پر معتکف ہوں گے۔ شہر اعتکاف میں انفرادی اور اجتماعی تربیت کی نشستیں، طاق راتوں میں خصوصی محافل، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کا سلسلہ بھی دس روز تک جاری رہے گا۔

جواد حامد نے کہا کہ ہزاروں افراد کی سحری و افطاری کیلئے وسیع انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ بیرونی ممالک سے بھی وفود شہراعتکاف کے مکین بنیں گے، اس سلسلے میں تحریک کی نظامت امور خارجہ معتکفین کیلئے انتظامات کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top