منہاج القرآن پبلی کیشنز کی ویب سائٹ کا افتتاح

مورخہ: 09 اگست 2008ء
مؤرخہ 9 اگست 2008ء کو منہاج القرآن پبلی کیشنز کی نئی ویب سائٹ جاری کی گئی۔ اس ویب سائٹ پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور خطابات کو آن لائن خریداری کے لئے مہیا کیا گیا ہے۔ یہاں کتب VCDs ، ACDs اور DVDs کی مکمل ورائٹی کےساتھ ساتھ متفرق اسلامی اشیاء بھی مہیا کی گئی ہیں۔ آن لائن خریداری کے لئے کریڈٹ کارڈ کی سہولت دینے کے ساتھ ساتھ پاکستانی خریدار کے لئے منی آرڈر، بینک اکاؤنٹ اور وی پی پارسل کی سہولت بھی میسر ہے، جس کی مدد سے صارفین گھر بیٹھےکتب اور خطابات منگوا سکتے ہیں۔ وی پی پارسل کی صورت میں ایک بڑی آسانی یہ ہے کہ اشیاء کی وصولی کے وقت پوسٹ مین کو ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

تکنیکی اعتبار سے بہترین سہولیات سے مزین یہ جدید ویب سائٹ عام صارف کو اس کی دلچسپی کی تمام معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ میں سب سے اہم خصوصیت "ایڈوانس سرچ" کا فنکشن ہے، جو صارف کو کسی بھی کتاب یا خطاب کی تلاش کو آسان بناتا ہے۔

دریں اثناء مؤرخہ 9 اگست کو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ناظم ابلاغیات حاجی منظور حسین قادری، محمد سعید شاہ، فضل حسین، عمران قریشی اور ان کی ٹیم موجود تھی۔ یاد رہے کہ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم پبلی کیشز کی اس ویب سائٹ کے علاوہ پہلے سے تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبوں کے لئے دو درجن کے قریب ویب سائٹس بنا چکی ہے۔


www.Minhaj.biz

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top