زیارت قبور مسنون اور باعث خیر ہے : مولانا حبیب احمد الحسینی

منہاج القرآن انٹرنیشنل (حیدر آباد، انڈیا ) کے ناظم دعوت و ارشاد مولانا حبیب احمد الحسینی نے مورخہ 22 جولائی 2012ء کو حیدر آباد میں عظیم الشان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبور کی زیارت کرنا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول اور فعل دونوں سے ثابت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے اے لوگو میں نے تم کو قبروں کی زیارت سے روکا تھا لیکن اب تم قبروں کی زیارت کرو۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ علمی اور اعتقادی نشست میں مفتی مولانا نذیر خان، مولانا شیخ مخدوم علی، مولانا محمد خان قادری، ارشدحبیبی، ناظم تعلیمات مولانا صدیق القادری، صدر منہاج القرآن حیدر آباد سٹی حافظ بلال صوفیانی اور منہاج القرآن حیدرآباد کے کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ مولانا حبیب احمد الحسینی نے نور مینشن ملک پیٹ میں تفہیم الاسلام سیریز کے تحت منعقدہ پروگرام زیارت قبور قرآن وحدیث کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے علماء نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر دین اسلام کی اصل تصویر پیش نہیں کی۔ میں سلام پیش کرتا ہوں موجودہ صدی کے مجدد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو جنہوں نے مسلمانوں کو اسلام کی اصل روح اور مرکز و محور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکات سے تعلق قلبی قائم کرنے کا درس دیا، جنہوں نے اغیار کی طرف سے دین اسلام پر کئے جانے والے مختلف فقہی، علمی، اور اعتقادی اعتراضات کا قرآن و احادیث کی روشنی میں انتہائی مدلل جواب دیا ہے جس کو کوئی رد نہیں کرسکتا۔

رپورٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل حیدر آباد، انڈیا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top