منہاج القرآن انٹرنیشنل (ٹوکیو، جاپان) کے سابق صدر انتقال کر گئے

پاکستان (محمد وسیم افضل) منہاج القرآن انٹرنیشنل (ٹوکیو، جاپان) کے سابق صدر اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر سویڈن کے ڈائریکٹر علامہ عمر مرتضیٰ (منہاجین) کے بڑے بھائی محمد ابوبکر صدیق جو گذشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے مورخہ 23 جولائی 2012ء بروز سوموار کو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

محترم محمد ابوبکر صدیق عرصہ تیس سال سے جاپان میں مقیم تھے اور مختلف تنظیمی وتحریکی ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ آپ ایک تحریکی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ بڑے بھائی قاری محمد یونس قادری تحصیل لیول پر مختلف تنظیمی وتحریکی ذمہ داریوں پر فائز ہیں۔ مرحوم اپنے آبائی علاقہ شرقپور شریف میں انتقال کر گئے۔

بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل اور جملہ مرکزی قائدین نے ان کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مورخہ 26 جولائی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ سے مرکزی وفد نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلیشنز جی ایم ملک کی قیادت میں ان کے آبائی گاؤں شرقپور شریف تعزیت کے لئے گیا۔ وفد میں ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل اور ناظم سکرٹریٹ محمد عاقل ملک شامل تھے۔ وفد نے قاری محمد یونس قادری صاحب سے اظہار تعزیت مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top