دروس عرفان القرآن (چیچاوطنی): تیسرا دن
تحریک منہاج القرآن چیچاوطنی کے زیراہتمام ٹینکی پلاٹ نزد نورالمساجد میں نماز فجرکے بعد پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست منعقد ہوئی، جس کا آغاز قاری ریحان علی چشتی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اصغر علی قادری، محسن علی ہاشمی اور نعمان اصغر نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
درس عرفان القرآن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خصوصی تربیت یافتہ سکالر علامہ سید فرحت حسین قادری نے "رمضان اور معمولات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان والوں کو تقوی اختیار کا حکم دیتے ہوئے خالق ومالک عزوجل نے فرمایا اے ایمان والو اچھے اور سیدھے کام کرو تو انعامات پاؤ گے۔ رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں خصوصاً ہمیں ایمان اور احتساب کے ساتھ توبہ و استغفارکرتے رہنا چاہیے۔ اسلامی تعلیمات پر ذوق وشوق کے ساتھ عمل، نماز اور تلاوت قرآن پاک کی کثرت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی اپنے محبوب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی سچی توبہ قبول فرماتا ہے، اللہ تعالی اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔
علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے پرنورماحول میں تحریک منہاج القرآن حسب سابق اس سال بھی ایک عظیم الشان شہر اعتکاف بسا رہی ہے جو نوروعرفان سے معمور ہوتا ہے۔ انہوں نے سامعین کو شہر اعتکاف میں شرکت کی بھرپور دعوت دی۔
پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
رپورٹ: حبیب الرحمان سعیدی (ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن چیچاوطنی)
تبصرہ