دروس عرفان القرآن (بورے والا): پانچواں دن
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہم دین اور اصلاح احوال امت کیلئے تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پانچویں نشست مورخہ 26 جولائی 2012ء کو منعقد ہوئی۔ درس عرفان القرآن کا انعقاد عسکری لاء کالج آفاق خان چوک بورے والا میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ سکالر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا جبکہ مہمان خصوصی احسان اللہ بھٹہ (DCO وہاڑی) تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں محمد جمیل بھٹی (صدر انجمن تاجراں دسٹرکٹ بورے والا)، ڈاکٹر منیر احمد (صدر منہاج القرآن ڈسٹرکٹ وہاڑی)، غلام رسول سعیدی (ستی صدر PML N)، محمد رحمان کھوکھر ایڈووکیٹ (چیئرمین انسانی حقوق بورے والا)، چوہدری صغیر رامے (صدر تحریک منہاج القرآن بورے والا)، ڈاکٹر فیاض احمد (ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بورے والا)، محمد اسلم (سماجی کارکن)، عبدالصبور ایڈووکیٹ (چیئرمین عسکری لاء کالج)، چوہدری فرہاد اکرم (چیف ایکزیگٹو اتحاد الیکٹرک)، محمد ساجد بھٹی (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بورے والا)، حسین مرز (سماجی کارکن) اور سید خادم حسین شاہ بخاری شامل ہیں۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد ظفر (ناظم منہاج القرآن علماء کونسل) نے حاصل کی جبکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علی وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول منہاج نعت کونسل بورے والا نے نچھاور کیے۔
اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے "اسلام میں اجتماعیت کا تصور" کے موضوع پر قرآن و حدیث پر مبنی مدلل گفتگو کی۔ درس عرفان القرآن میں تحریک منہاج القرآن بورے والا کے عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ علاقے بھر کے لوگوں نے منہاج القرآن بورے والا کی اس کاوش کو بہت سراہا اور ان کو دروس عرفان القرآن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔
پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ