برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے: محمد اقبال چودھری، ظل حسن

منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے اجلاس منعقدہ موررخہ 28 جولائی 2012ء کو برما (میانمار) میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری نے کہا کہ ہم برما (میانمار) میں مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ برما (میانمار) کی حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کرے، انہوں نے کہا کہ چونکہ سپین میں برما کی ایمبیسی یا قونصلیٹ نہیں اس لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کی طر ف سے جلد ہی یورپین یونین اور اقوام متحدہ کے دفاتر میں احتجاجی یاداشت جمع کروائی جائے گی۔ محمد اقبال چودھری نے برما (میانمار) کے مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی ممالک کی حکومتوں، اسلامی کانفرنس تنظیم، عرب لیگ اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائمقام صدر ظل حسن قادری نے بھی برمی مسلمانوں کے قتل عام کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ برمی مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لئے اسلامی حکومتوں اور بالخصوص پاکستانی حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ میں مذمتی قرارداد پیش کی جائے اور پاکستان کی حکومت بڑی طاقتوں کے سفیروں کو اس زیادتی ے بارے آگاہ کرتے ہوئے اس کو روکنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کرے۔

رپورٹ:نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top